ترال //لری بل ترال کی اندرونی سڑک کی خستہ حالی کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ اس سڑک پر چند سال قبل روڑی بچھائی گئی لیکن اس کے بعد اس حوالے سے مزید کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے اور نتیجے کے طور لوگوں کو عبور و مرور میں سخت مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں نے اے ڈی سی ترال اور ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی ہے ۔
لری بل ترال کی اندورنی سڑک تباہ
