لرگام سے واگڈ تک میکڈامائزیشن اچانک معطل | علاقے میں متعلقہ محکمہ کے خلاف اظہار ناراضگی

ترال// ترال کے لرگام سے واگڈ تک سڑک پر میکڈم نہ بچھانے کے خلاف عوام میں متعلقہ حکام کے تئیںناراضگی پائی جارہی ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق انہیں5سال تک سڑک کی تعمیر کے دوران انتہائی مشکلات سے دوچار ہونا پڑاحالانکہ 9کلو میٹرپر مشتمل اس سڑک پر  لرگام تک میکڈم بچھایا گیالیکن لرگام سے واگڈتک اچانک کام معطل کر دیاگیا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ وادی میں میکڈامائزیشن آخری مراحل میں ہے لیکن اس سڑک کو نظرانداز کیا جارہا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سلسلے میں حکام کو آگاہ کیا ہے لیکن تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہیں ہور ہی ہے ۔