سرینگر// لداخ یونین ٹریٹری کی حکومت کے ماتحت مجموعی طور پر 27 آئی پی ایس،آئی اے ایس اور آئی ایف ایس، اسامیاںہوں گی۔ ان اسامیوں میں آئی اے ایس کی10،آئی پی ایس کی10اورآئی ایف ایس کی7اسامیاں شامل ہیں۔آئی اے ایس میں لداخ کو الاٹ کیے گئے عہدوں میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر،پرنسپل سیکریٹری ،2 کمشنر سیکریٹری، ایک سیکریٹری وڈویژنل کمشنر،2سیکریٹری ،2 ڈپٹی کمشنراور ایک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرشامل ہیں۔اسی طرح ’اے جی ایم یو ٹی ‘کیڈر کے آئی پی ایس کی 10 اسامیاںبھی لداخ انتظام کے تحت ہوں گی۔ان میں ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ،ایک انسپکٹر جنرل آف پولیس ،2ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ،3سپرانٹنڈنٹ آف پولیس(لیول(12 اور3سپرانٹنڈنٹ آف پولیس(لیول11 )شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق لداخ انتظامیہ کو انڈین فاریسٹ سروس کی 7 نشستیں بھی الاٹ کی گئی ہیں۔ان اسامیوں میں ایک چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ،ایک کنزرویٹر آف فاریسٹ(جنرل)، ایک کنزرویٹر آف فاریسٹ(وائلڈ لائف) ایک ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ( لیہہ (ایک ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ (کرگل) ،ایک ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ (ہیڈ کوارٹر)اور ایک ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ(وائلڈ لائف) شامل ہیں۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ماتحت 27اعلیٰ افسران ہونگے | 10آئی اے ایس،10آئی پی ایس اور10آئی ایف ایس شامل
