لداخ ہل کونسل لیہہ کا چنائو | ووٹ شماری آج

سرینگر// لداخ آزادانہ پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے ووٹوں کی گنتی آج ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ 22 اکتوبر کو رائے دہندگی کیلئے استعمال ہونے والی تمام الیکٹرانک ووٹنگ مشینوںاور بیلٹ بکسوں کو سیاسی جماعتوں اور ان کے امیدواروں کی موجودگی میں اسٹرانگ روموں میں منتقل کردیا گیا ہے۔89ہزار 776رجسٹرڈ رائے دہندگان میں سے  65  ہزارکے قریب رائے دہندگان نے جمعرات کو لیہہ ضلع کے 26 حلقوں میں پھیلے 294 پولنگ اسٹیشنوں میں اپن حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا ، جس میں جے پی اور کانگریس کے 26 امیدواروں سمیت 94 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔عام آدمی پارٹی نے بھی پہلی بار 19امیدوار کھڑا کرکے انتخابات میں اپنی قسمت آزما ئی کی جبکہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی) نے انتخاب سے دور رہنے کا فیصلہ لیا۔ووٹوں کی گنتی  9 بجے صبح شروع ہوگی۔ پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ میں مجموعی طور پر 30 نشستیں ہیں اور حکومت کے ذریعہ چار کونسلرز نامزد ہیں۔1995میں پہاڑی کونسل کی تشکیل کے بعد سے ، کانگریس نے تین بار انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی ، جبکہ لداخ یونین علاقائی محاذ نے 2005 میں انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔بی جے پی نے گذشتہ انتخابات میں 26 میں سے 18 نشستیں جیت کر پہلی بار کانگریس سے کونسل کا کنٹرول حاصل کیا تھا۔