لداخ میں ڈیپوٹیشن پر 66ملازمین کو واپس بلایا گیا

سرینگر// سرکار نے مرکزی زیر انتظام علاقے لداخ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات63لکچراروں اور محکمہ فروغ ہنر کے 3ملازمین کو واپس بلایا گیا،جبکہ اتنی ہی تعداد میں مختلف مضامین کے لیکچراروں  اور ٹیکنیشنوںکو  ڈیپوٹیشن  پرلداخ روانہ کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ لداخ میں فی الوقت ڈیپوٹیشن پر تعینات ان مدرسین کو جموں کشمیر واپس طلب کیا گیا ہے۔ لداخ سے واپس بلائے جانے والے لیکچراروں میں مختلف مضامن کے مدرسین شامل ہیں،جن میں باٹونی کے8، انگریزی کے3،اکنامکس کے4، فزیکس کے11،اردو کے 19 ،ایجوکیشن کے 5,،کمسٹری کے5،جیالوجی کے5، ریاضی کا ایک اور کمپویٹر سائنس کا ایک شامل ہیں۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس تناظر میں محکمہ تعلیم کے63 لیکچراروں کو مرکزی زیر انتظام لداخ میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ان لیکچراروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مزید تقرری کیلئے لداخ کے جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں رپورٹ کریں۔ ڈیپوٹیشن پر لداخ جانے والے لیکچراروں میں اینورمنٹل سائنس ایک، کمپویٹر سائنس ایک، باٹونی7، انگریزی3،اکنامکس,4فزیکس11اردو19، ایجوکیشن4،میوزک ایک۔ کا ممرس ایک،کمسٹری 5 ، جیالوجی5اور ریاضی مضمون میں ایک شامل ہیں۔ آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول مرہامہ اننت ناگ میں تعینات فنکشنل انگلش کے لیکچرارعرفان الاسلام کو15نومبر2021کو مرکزی زیر انتظام لداخ تبدیل کیا گیا ہے،اور انہیں فوری طور پر موجود مقام سے فارغ  کرنے  کی ہدایت دی گئی ہے۔ آرڈر میں کہا گیا کہ جن  لیکچراروں کو لداخ ڈیپوٹیشن پر روانہ کیا گیا ہے،وہ خود کو موجودہ مقامات سے فارغ شدہ تصور کریں۔ حکم نامہ میں محکمہ فروغ ہنر کے3ملازمین کو لداخ سے واپس بلایا گیا،جبکہ انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ با اختیار حکام سے فارغ ہوکر مزید تقرری کیلئے محکمہ فروغ ہنر محکمہ میں رپورٹ کریں۔ ان ملازمین میں ایک پلمبر،ایک الیکٹریشن اور ایک انسٹورمنٹ ریپریر( سازو سامان کا مرمت کار) شامل ہیں۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ان ملازمین کی واپسی کے بعدمتعلقہ محکمہ کے3ملازمین کو لداخ روانہ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،جبکہ ان ملازمین کو فوری طور پر پر لداخ میں عمومی انتظامی محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ آرڈر میں کہاگیا کہ لداخ جانے والے ملازمین  خود کو اپنی موجودہ جگہوں سے خود کو فارغ شدہ تصور کریں۔