سرینگر // وادی کے ساتھ ساتھ لداخ کا کرگل اور لیہہ علاقہ مسلسل سردی کی لپیٹ میں ہے جس کے سبب یہاں کے لوگ سردی سے ٹھٹھر رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں راتیں مزید سرد رہیں گی۔کرگل میں میں سردی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہاں سوموار اور منگل کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 15.4ڈگری ریکارڈ گیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق لداخ کے لیہہ علاقے میں بھی لوگ سردی سے پریشان ہیں اور وہاں اس رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 13.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔سرینگر میں سوموار اور منگل کی درمیانی رات درجہ حرارت منفی 3.6ڈگری ریکارڈ گیا گیا ۔قاضی گنڈ میں منفی 3.2،کوکرناگ میں منفی 2.4، کپوارہ میں منفی 3.5،گلمرگ میں منفی 4.6، اور پہلگام میں منفی 7.0ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔