لداخ میں بھارتی سرحد کے قریب | چین نے 3موبائل ٹائور نصب کئے

نیوز ڈیسک
نئی دہلی/ لداخ  میں چین کی طرف سے ہندوستانی سرحد کے بالکل قریب تین موبائل ٹاورز لگانے پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ کچھ دن قبل ہی امریکہ نے بیجنگ کی طرف سے “ہندوستان کی سرحد کے ساتھ دوہری استعمال کے بنیادی ڈھانچے” کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔لداخ کے چشول کونسلر کونچوک اسٹینزن نے چینی تعمیرات پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: “پینگونگ جھیل پر پل مکمل کرنے کے بعد، چین نے چین کے گرم چشمہ کے قریب ہندوستانی علاقے کے بالکل قریب 3 موبائل ٹاور نصب کیے ہیں۔ “انہوں نے موبائل ٹائوروں کی تصاویر بھی ٹویٹر پر شیئر کی ہیں۔ جو ایک جگہ دو ٹاور اور ایک جگہ پر ایک ٹائور نصب کیا گیا ہے۔