لداخ شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام مکمل

کنگن//سرینگر لداخ شاہراہ پر دونوں طرف سے برف ہٹانے کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ اگرچہ گذشتہ ماہ سرینگر لداخ شاہراہ سے پروجیکٹ وجیک اور باڈر روڈ آرگنائزیشن نے دونوں طرف سے برف ہٹانے کا کام مکمل کیا تھا تاہم رواں ماہ کے آخر میں دوبارہ برفباری ہونے کے نتیجے میں زوجیلا اور دراس میں برفانی تودہ گرنے سے سڑک پر دوبارہ برف جمع ہوگئی تھی۔ اس دوران موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی دونوں طرف سے برف ہٹانے کا کام دوبارہ شروع کیا گیا تھا ۔باڈر روڈ آرگنائزیشن کے ایک اہلکار نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اگرچہ برف ہٹانے کے دوران انہیں کئی طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم مشکلات کے باوجود بھی جمعرات کو شام چار بجے تک دونوں طرف سے برف ہٹانے کا کام مکمل کیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ اگر موسم ٹھیک رہا تو مارچ کے آخر تک لداخ شاہراہ کو آمدورفت کیلئے بحال کرنے کی امید ہے۔