لداخ شاہراہ بحال

کنگن//سرینگر لیہہ شاہراہ بعد دوپہر ہلکی گاڑیوں کیلئے کھول دی گئی ہے۔ گذشتہ روز موسلادھار بارشوں کی وجہ سے زوجیلا کے پانی متھہ باجری نالہ اور مندر موڑپر پسیاں گرآئی تھیں جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بند کی گئی۔ تاہم باڈر روڈ آرگنائزیشن نے تینوں مقامات پر پسیاں ہٹانے کیلئے مزدوروں اور مشینوں کو کام پر لگا کر سنیچر بعد دوپہر تک شاہراہ کو قابل آمد و رفت بنایا۔اسکے بعد دراس سے سرینگر کی طرف مسافر گاڑیوں کو روانہ کیا گیا تاہم سونہ مرگ سے کرگل کی طرف کسی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔