لداخ سیاحتی میلہ اختتام پذیر

کرگل//قانون ساز کونسل کے چیئرمین حاجی عنائت علی نے جموں وکشمیر میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے مرکزی اورریاستی حکومتوں کی جانب سے فراہم کی جانے والی مراعات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ضلع کرگل سیاحتی صلاحیت کو بروئے کارلانے کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا۔چیئرمین موصوف سپورٹس سٹیڈیم کھری سلطان بیامتھنگ میں دو رزہ کرگل۔ لداخ سیاحتی میلے 2018 کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔چیئرمین موصوف نے کہا کہ میلے کے انعقاد کا مقصد ضلع کرگل میں سیاحتی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے متعلقین پر زور دیا کہ وہ ضلع میںسیاحت کو دوام بخشنے کے لئے ایک جامع منصوبہ مرتب کریں ۔انہوں نے کہا کہ میلے کے انعقاد سے ضلع میں سیاحتی سرگرمیوں فروغ دینے میں کافی مددملے گی۔ انہوں نے متعلقین سے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی موسم گرما کے دوران ایسے میلے کے انعقاد کو یقینی بنائیں تا کہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو یہاں کی سیاحت کے لئے راغب کیا جاسکے۔کرگل کی خوبصورتی اور ثقافت کی سراہنا کرتے ہوئے حاجی عنائت علی نے کہا کہ ضلع میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے کافی امکانات موجود ہیں۔انہوں نے ضلع میں واٹر رافٹنگ اور دیگر مہم جویانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اختتامی تقریب کے دوران فنکاروں نے رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کر کے لوگوں کے دِل جیت لئے۔بعد میں چیئرمین نے ثقافتی گرؤپس اور میلے میں شرکت کرنے والی متعدد ٹیموں میں نقد انعامات تقسیم کئے۔میلے میں مقامی لوگوں کے علاوہ بھاری تعداد میں آئے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے بھی شرکت کی۔