لداخ برفانی تودہ : 7لاشیں برآمد

لداخ//لداخ میں برفانی تودے میں زندہ دفن ہونے والے10میںسے7 افراد کی لاشیں باہر نکالی گئی ہیں۔لیہہ سے 40کلو میٹر دور نوبرا وادی کی طرف جانے والے راستے پر دوسرے روز بھی بڑے پیمانے پر بچائو کارروائیاں جاری رہیں۔کھردونگلہ ٹاپ کے نزدیک جمعہ کی صبح ایک ٹپر برفانی تودے کی زد میں آیا، جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 10افراد زندہ دفن ہوئے۔جمعہ کی شام تک 5لاشیں بر آمد کی جاچکی تھیں جبکہ سنیچر کو مزید دو لاشیں بر آمد کی گئیں۔اس طرح دو روز میں 7مزدوروں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔دیگر لاشوں کو نکالنے کیلئے فوج، این ڈی آر ایف اور پولیس مشترکہ طور پر کارروائی کررہے ہیں۔