لداخ برفانی تودہ: چھٹی لاش بر آمد، باقی ماندہ کی تلاش جاری

سرینگر/خطہ لداخ کے ضلع لیہہ کے کھر دونگلہ ٹاپ پر جمعہ کو برفانی تودہ گرنے سے جو10افراد زندہ دفن ہوگئے ، اُن میں سے سنیچر کو چھٹی لاش بر آمد کی گئی۔

اس برفانی تودے سے گذشتہ روز ہی پانچ لاشیں بر آمد کی گئی تھیں جبکہ چھٹی لاش آج بر آمد ہوئی۔

اس سے قبل اس حادثے میں دس افراد لاپتہ ہوے تھے ۔

لاپتہ افراد کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے پولیس ،ایس ڈی آر ایف ،فوج ،جی آر ای ایف اور بیکن عملہ نے مشترکہ طور پربڑے پیمانے پرکارروائی کا آغاز کیا تھا۔

کھرد نگلہ ٹاپ لہیہ کے مقام پر ایک گاڑی بھاری بھر کم برفانی تودے کی زد میں آئی تھی ،جسکے نتیجے میں 10افراد گاڑی سمیت زندہ دفن ہوگئے تھے ۔

حکام کے مطابق باقی ماندہ لاپتہ افراد کی تلاش شد و مد سے جاری ہے۔