لبریشن فرنٹ کا اظہار تعزیت

سرینگر// لبریشن فرنٹ نے معروف و سینئرحریت پسند ماجد مشتاق کے والد عبدالعزیز گنائی ساکنہ چھانہ پورہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے۔ فرنٹ ترجمان نے مرحوم عبدالعزیز گنائی کی وفات کو ایک ذاتی صدمے سے تعبیر کرتے ہوئے اس پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم و مغفور کیلئے جنت نشینی کی دعا کی ہے۔فرنٹ کا ایک وفد جس میں شوکت احمد بخشی ،الطاف خان و مشتاق احمد شامل تھے نے چھانہ پورہ جاکر مرحوم کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔