لبریشن فرنٹ نائب چیئرمین کی والدہ کا انتقال

سرینگر// لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے پارٹی کے نائب چیرمین محمد سلیم ہارون کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی رحلت کو ایک ذاتی صدمہ قرار دیاہے۔ یاسین ملک نے یہ خبر ملتے ہی ایک وفد کے ہمراہ ہمراہ نٹی پورہ جاکرمرحومہ کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔وفد میں سیکریٹری جنرل غلام رسول ڈار ایدھی،زونل صدر نور محمد کلوال،نائب چیئرمین مشتاق اجمل اور سینئر قائد محمد سلیم ننھا جی اور دوسرے لوگ شامل تھے ۔اس موقعہ پر فرنٹ چیئرمین نے مرحومہ اور ان کے خانوادے کی تحریکی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے مرحومہ کو خراج عقیدت ادا کیا۔انہوں نے پارٹی کے سینئررکن محمد رجب ملک پلوامہ کی والدہ کے انتقال پر بھی گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی جنت نشینی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعائیں کی ہیں۔محاذ آزادی کے صدر سید الطاف اندرابی اورترجمان محمد یوسف گلکار نے لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنما محمد سلیم ہارون کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین  کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ڈیموکریٹک پولیٹکل مومنٹ کے چیئرمین فردوس احمد شاہ نے نائب چیئرمین لبریشن فرنٹ سلیم ہارون کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا اور مرحومین کی جنت نشینی کے دعا خصوصی دعا کی۔