سری نگر// صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے مکمل لاک ڈاﺅن کے نفاذ کے فوری امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں غریب طبقے کی پریشانیاں بڑھ جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وادی کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے اور اکثر ہسپتال ایسے ہیں جن میں آکسیجن جنریشن پلانٹ نصب ہیں۔
صوبائی کمشنر نے منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا”اس میں شک نہیں کہ پابندیوں کو بڑھایا جا رہا ہے، لیکن مکمل لاک ڈاﺅن کے منفی نتائج برآمد ہوتے ہیں“۔