لاک ڈاون کے دوران ڈاکٹروں، ہیلتھ ورکروں اور لازمی خدمات کی نقل و حمل کو یقینی بنایا جائے گا: آئی جی کشمیر

سری نگر// کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے پولیس کو لاک ڈاون کے دوران ڈاکٹروں، ہیلتھ ورکروں اور لازمی خدمات کی بلا خلل نقل و حمل کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر یونین ٹریٹری کے کم از کم 11 اضلاع میں آج شام سے 84 گھنٹوں تک جاری رہنے والا 'مکمل لاک ڈاﺅن' نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
موصوف انسپکٹر جنرل نے جمعرات کو آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا”تمام پولیس یونٹوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لاک ڈاو¿ن کے دوران ڈاکٹروں، ہیلتھ ورکروں اور لازمی خدمات کی بلا خلل نقل و حمل کو یقینی بنائیں“۔