لاک ڈائون کی خلاف ورزی | بھاجپا کارکنان کے خلاف کیس درج

بانہال //بانہا ل میں لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے بھاجپا کارکنان کے خلاف  کیس درج کیاہے ۔کئی بھاجپا ارکان جن میں منڈل صدر اور ضلع جنرل سیکریٹری بھی شامل ہیں ، کے خلاف زیر سیکشن 188انڈین پینل کوڈ کے تحت بانہال پولیس تھانہ میں کیس درج کیاگیاہے ۔پولیس کے ایک افسر نے بتایاکہ بھاجپا کارکنان کی طرف سے گگتھال ڈولگام میں ایک عوامی اجتماع منعقد کیاگیاجو لاک ڈائون کے سلسلے میں جاری کئے گئے امتناعی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعدادلگ بھگ 200ہے جن میں سے 40کے قریب مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔