لاک ڈائون کی خلاف ورزی | بارہ مولہ میں 8دکانداروں کے خلاف کارروائی

بارہ مولہ//بارہ مولہ میں پولیس نے لاک ڈائون کے نفاذ کے احکامات کی عملدرآمد کے دوران آٹھ دکانداروں کے خلاف کارروائی کرکے کیس رجسٹر کئے جنہوں نے انتظامیہ کے احکامات کی عدولی کرکے دکانیں کھلی رکھی تھی۔اس کے علاوہ کئی گاڑیوں کو سڑکوں پر بلاضرورت دوڑتے ہوئے پایا جن کے خلاف بھی پولیس نے کارروائی کی۔بارہ مولہ پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کووِڈ – 19پر قابوپانے کیلئے سرکار کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کااحترام کریں اور بلاضرورت گھر سے باہر بغیر ماسک پہنے نکلنے سے گریز کریں اور سماجی فاصلوں کا بہت زیادہ دھیان رکھیں۔