اننت ناگ//ڈورو شاہ آباد اور اس کے مضافاتی علاقوں میں لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف پولیس نے شکنجہ کسا ہے ۔پولیس نے ڈورو میں سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میںکئی گاڑیوں کو ضبط کرکے ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ۔پولیس نے دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ٹپر،وین اورموٹر سائیکل ضبط کرکے معاملے کے حوالے سے کیس درج کیا ہے ۔ڈی ایس پی سید ماجد اور ایس ایچ او ڈورو شبیر احمد نے ڈورو اور ویری ناگ بازار میںسرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کئی دکانداروں اور چھاپڑی فروشوں کو متنبہ کیااور لاک ڈائون پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے ۔اُنہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
لاک ڈائون کی خلاف ورزی، ڈورو میں پولیس کی کارروئی
