لاک ڈائون کا شاخسانہ | 9ویں سے12جماعت کے نصاب کو معقول بنایا جائے گا:سینٹرل بورڈ آف اسکول ایجوکیشن

نئی دہلی//سینٹرل بورڈ آف اسکول اسکینڈری ایجوکیشن کونویں سے بارہویں جماعت تک کے کلاسوں کے نصاب کومعقول بنانے کی تجویز ہے،تاکہ کوروناوائرس کی وباء کی وجہ سے طلاب کے قیمتی وقت کو ہوئے نقصان کی بھرپائی کی جاسکے۔بورڈ اس وقت حالات  اور طلبہ کو ہوئے نقصان کاجائزہ لے رہا ہے اور اس سلسلے میں فیصلہ عنقریب لیا جائے گا۔این سی آر ٹی نے گزشتہ ہفتے اول جماعت سے پانچویں تک متبادل تعلیمی کیلنڈرکااعلان کیاتھاکیونکہ وہ لاک ڈائون کی وجہ سے گھروں میں ہی پڑھ رہے ہیں۔این سی ای آرٹی اعلیٰ کلاسوں کیلئے بھی ایسی ہی منصوبہ بندی کررہا ہے ۔ بورڈ نے قبل اعلان کیاتھا کہ وہ زیرالتواء بورڈامتحانات کا انعقاد صرف29مضامین کیلئے کرے گا جو اگلی جماعتوں میں ترقی اوراعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ کیلئے لازمی ہیں ۔بورڈ نے یہ بھی اعلان کیاتھا کہ وہ غیرممالک میں کوروناوائرس کی وباء کے پیش نظرزیرالتواء 10ویں اور12جماعت کے امتحانات کاانعقاد نہیں کرے گا۔سینٹرل بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے مطابق ابھی یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ کب امتحان منعقد ہوں گے لیکن طلاب کو 10دن قبل امتحان سے قبل آگاہ کیاجائے گا ۔انسانی وسائل کی ترقی اورفروغ کی وزارت کے حکام کے مطابق مقابلہ جاتی امتحان جن میں جے ای ای اوراین ای ای ٹی بھی شامل ہیں ،امکانی طورجون کے آخر میں لئے جائیں گے،لیکن اس بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے