لاک ڈائون اوررہنما اصولوں کی خلاف ورزی

سرینگر//لاک ڈائون اوررہنما اصولوںکی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مہم جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جمعہ کے روز 43افرادکوحراست میں لینے کے ساتھ ساتھ480دیگر افرادسے70ہزار روپے بطورجرمانہ وصول کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ آئی جی پی کشمیرکی ہدایت پرپولیس نے کشمیر کے مختلف علاقوں میں ایسے 43افرادکوحراست میں لیا ،جو لاک ڈائون اورمقررہ رہنما اصولوں وقواعدکی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ۔ذرائع نے بتایاکہ خلاف ورزی کرنے والے عام لوگوں اورتاجروں وغیرہ کے خلاف مختلف پولیس تھانوں میں 12ایف آئی آربھی درج کئے گئے جبکہ 480افراد سے موقع پرہی تقریباً70ہزارروپے بطورجرمانہ وصول کیاگیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ اس دوران بارہمولہ اوربڈگام اضلاع میں 12گاڑیوں کوبھی ضبط کیاگیا ۔