لاکھوں عراقی بجلی سے محروم، بصرہ میں احتجاجی مظاہرے

 بغداد //عراق کے بیشتر علاقے جمعے کی صبح بجلی سے محروم ہوگئے۔ فنی خرابی کے باعث ملک کے تمام بجلی گھر مکمل طور پر معطل ہیں جبکہ ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ الشرق الاوسط  کے مطابق عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے بجلی کے بریک ڈاون اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے وزارتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔یاد رہے کہ عراق کے متعدد شہر ایک ہفتے سے بجلی کی شدید قلت کے بحران سے دوچار  ہیں۔عراقی وزیر براوے بجلی نے پیداوار میں کمی اور ملک میں بجلی کی تقسیم کے مسئلے کے پیش نظر مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔بجلی کے بحران نے بغداد کے پوش علاقوں کو بھی متاثر کی اہے۔ لاکھوں عراقی بجلی سے محروم ہیں جس سے بدامنی کے خدشات ہیں۔بصرہ میں بجلی کی بندش کے خلاف لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور انہو ں نے سڑکوں پر ٹائر جلائے۔