سرینگر//سائبر پولیس کشمیر زون سرینگر نے لاکھوں روپے مالیت کے گم ہوئے سمارٹ موبائل فونوں کا سراغ لگاکر ان کو برآمد کرکے اصل مالکان کے سپرد کردیئے ۔سائبر پولیس کشمیر زون نے اپنی مہارت اور تکنیکی ٹیموں کی مسلسل کوششوں سے لاکھوں روپے مالیت کے مختلف کمپنیوں کے 73 گمشدہ اسمارٹ موبائل فونوں کا سراغ لگاکر ان کو بازیاب کرکے بدھ کے روز سائبر پولیس اسٹیشن سرینگر میں ان کے اصلی مالکان کے سپرد کردیا ۔اس کے علاوہ سائبر پولیس اسٹیشن کشمیر زون نے فنانشل ڈیسک کے ذریعے 4 لاکھ 20 ہزار کی رقم بھی بچائی ، جسے سائبر فراڈ کے متاثرین مختلف آن لائن گھوٹالوں میں کھو چکے تھے۔سائبر پولیس کشمیر کے پاس شہریوں کی روزمرہ کی زندگی میں مختلف تکنیکی چیلنجوں کا سامنا کرنے میں مدد کرنے کے لیے ایک مضبوط طریقہ کار موجود ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون کی نگرانی میں سائبر پولیس کشمیر زون نے مختلف پروگراموں کے ذریعے مسلسل مختلف بیداری مہمات اور پروگرام چلا رہی ہے، جس میں عام لوگوں کو مختلف عصری آن لائن دھوکہ دہی اور گھوٹالوں وغیرہ کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے ساتھ ہی عام لوگوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ بینک کی تفصیلات، اکانٹ کی تفصیلات، ذاتی تفصیلات، OTP وغیرہ کسی کے ساتھ بھی شیئر نہ کریں۔