لاپتہ ہوئے نوجوان کی لاش برآمد بارہمولہ میں صف ماتم

 بارہمولہ //بارہمولہ میں دو روز قبل لاپتہ ہوئے نوجوان کی لاش برآمد کرلی گئی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ دو روز قبل 27  سالہ پرویز احمد کانل ولد شمس الدین کانل ساکنہ ویر نار بارہمولہ کی لاپتہ ہونے کی ایک رپورٹ دلنہ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی ۔جس کے بعد پولیس نے فوری کاررواوئی کرتے ہوئے تمام ذرائع کو استعمال میں لاکر مذکورہ نوجوان کی تلاش شروع کی تھی ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے اتوار کو مذکورہ نوجوان کی لاش کو کچھوہ چندوسہ کے ایک مقامی میوہ باغ سے برآمد کیا۔اس سلسلے میں پولیس کو شک ہے کہ مذکورہ نوجوان کی موت زہر کی وجہ سے ہوسکتی ہے ۔ جبکہ پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔