لاپتہ فوجی جوان کی لاش بڈگام سے برآمد

بڈگام//وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے علاقہ کھاگ میں جمعرات کو لاپتہ فوجی اہلکار کی لاش برآمد کی گئی۔ تین روز قبل فوجی اہلکار اچانک گھر سے  لاپتہ ہوگیا تھا۔
  
 جموں کشمیر جیک لائی فوج میں ڈرائیور کے طور پر کام کرنے والا سمیر احمد ملا ولد محمد یعقوب ساکنہ لوکی پورہ بڈگام جو کہ 7 مارچ پیر کے روز گھر سے اچانک لاپتہ ہوگیا تھا۔
   
 جموں میں تعینات فوجی اہلکار اہلیہ کی جراحی کے لئے تعطیل پر اپنے گاؤں آیا تھا۔
 
 پولیس کے اعلیٰ حکام نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ فوجی اہلکار کی لاش کھاگ علاقہ سے برآمد ہوئی ہے، پولیس پارٹی موقع پر پہنچ کر لاش اور دیگر معاملات کا جائزہ لے رہی ہے 
   
 وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کی تحصیل کھاگ کے لوکی پورہ کے رہنے والے سمیر ملا کو 2017 میں جموں کشمیر جیک لائی فوج میں بھرتی ہوکر  بطور ڈرائیور کام کررہا  تھا۔