لاپتہ شیر خوار بچہ کی لاش نالہ سندھ سے برآمد

کنگن//ریزن گنڈ گاندربل میںلاپتہ ایک شیر خوار بچہ کی لاش نالہ سندھ سے برآمد کی گئی۔ ایک سالہ وحید سونترا ولد مختار سونترا ساکن ریزن گنڈ بدھ کی شام کو لاپتہ ہوگیا۔ مذکورہ شیر خوار بچے کی تلاش ہر جگہ کی گئی تاہم اس کا کہیں اتہ پتہ چل نہیں سکا۔ ریزن گنڈ میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب یہ معلوم ہو اکہ لاپتہ شیر خوار بچے کی لاش کلن میں نالہ سندھ سے برآمد کی گئی۔ ایس ایچ او گنڈ  لطیف علی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد شیر خوار بچے کی می لواحقین کے سپرد کی گئی۔ اس دوران ایس ڈی ایم کنگن حکیم تنویر احمدلواحقین سے ملے اور ان کی ڈھارس بندھائی۔