لاٹری فروخت کرنے والے مزید2 افراد گرفتار

 سرینگر/// پولیس نے لوگوں کو دھوکہ دینے والے لاٹری ٹکٹ فروخت والوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے کل2 افراد کوگرفتار کیا ۔پولیس بیان کے مطابق مائسمہ پولیس اسٹیشن کو لوگوں کی جانب سے فون کے ذریعے شکایت موصول ہونے پر لاٹری ٹکٹیں فروخت کرنے والے افراد کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے لاٹری ٹکٹ فروخت کرنے والے عبید احمدشیخ اور میرک الدین ترمبو کو گرفتار کرکے کاروائی کی  ۔ پولیس نے لوگوں کی جانب سے اپنا تعاون دینے کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مدد کیلئے رابطہ کریں ۔