لال چوک کا’گھنٹہ گھر‘ سیاحوں کی توجہ کامرکز

عظمیٰ نیوزسروس

سرینگر//لالچوک سرینگرتزئین وآرائش اور گھنٹہ گھر کی سرنوتعمیر کے بعدسیاحوں اور مقامی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور اکثرسیاحوں اور لوگوں کیلئے سیلفی پوائنٹ بن گیا ہے۔ مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ گھنٹہ گھرکا نیا روپ سب کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا ٹاور لندن کے مشہور الزبتھ ٹاور یا بگ بین سے مشابہت رکھتا ہے۔ گھنٹہ گھرلال چوک کو1980میںبجاج آٹوموبائیلز نے اشتہاری مقصد کیلئے تعمیر کیا تھا۔آہستہ آہستہ، اس جگہ کو اہمیت حاصل ہوئی اور کئی وجوہات کی بنا پریہ اہمیت کا مقام بن گیا۔ نئے کلاک ٹاور پر بجنے والی گھنٹیاں سب کوالرٹ کرتی ہیں ۔ ہر گھنٹے کے بعد ٹاور سے بجنے والی گھنٹہ کی آواز مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ لال چوک کے گھنٹہ گھرکی نئی شکل کشش کا باعث ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے یہ لندن ہے۔قابل ذکر ہے کہ سری نگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ (SSCL) کے منصوبے کا افتتاح 15 اگست کو 77 ویں یوم آزادی سے قبل کیا گیا۔ یورپی ڈیزائن میں آنے والے پروجیکٹ کے افتتاح سے لوگ اس جگہ کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کو لال چوک تک محدود نہ رکھ کر پورے سرینگر تک پھیلایاجائے گا۔