لال قلعہ غیر معینہ مدت کے لئے بند

نئی دہلی// لال قلعہ کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ دہلی سینٹرل کے ڈی ایم نے کل اس بابت ایک حکم جاری کیا ہے۔ دہلی ڈیزاسٹر اتھارٹی کی طرف سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ لال قلعہ اور اآس پاس کے علاقے میں برڈ فلو کے انفیکشن کو دھیان میں رکھتے ہوئے فیملی کو عوام اور سیاحوں کے لئے بند کیا جارہا ہے۔دہلی کی کئی منڈیوں کے ساتھ چھوٹی دوکانوں پر پروسیسڈ اور کچے چکن کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ فروخت کے ساتھ ہی چکن کے ذخیرہ پر بھی روک لگ گئی تھی۔ دہلی حکومت نے اس کو لے کر حکم بھی جاری کردیا تھا۔