لال سنگھ کے بھائی کی زہر افشانی

سرینگر // ایمپلائز جوئنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر عبدالقیوم وانی نے چودھری لال سنگھ کے بھائی راجندر سنگھ کی جانب سے ریاست جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کو شرم ناک قرار دیا ہے۔ راجندر کے الفاظ کی مذمت کرتے ہوئے عبدالیقوم وانی نے کہا کہ مہذب سماج میں کسی بھی خاتون کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ جب سیاسیغنڈوں نے ریاستی وزیر اعلیٰ تک کو نہیں بخشا تو ریاست میں جاری غنڈہ گردی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے اور یہ سب کٹھوعہ میں 8 سالہ بچی کے قاتل اور اجتماعی عصمت دری میں ملوث افراد کو بچانے کیلئے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لال سنگھ اور ان کا بھائی اس مسئلہ کو سیاسی رنگ دینا چاہتے ہیں تاکہ بچی کے قتل میں ملوث افراد کو بچایا جاسکے۔ انہوںنے کہا کہ مہذب سماج میں ایسیکاموں کی کوئی جگہ نہیں ہے اور سیاسی غنڈہ گردی کا حال یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ تک کو بھی نہیں بخشا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سیاسی غنڈوں کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے جو ریاست کے ماحول کو بگاڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خواتین کی عزت بغیر نسل ، رنگ اور ذات دیکھے کرنی چاہئے اور کسی کو بھی خواتین کی عزت پر انگلی اٹھانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔  انہوں نے کہا کہ یہ ریاستی سرکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین کی عزت کی حفاظت کرے اور اور انکو سماجی سطح پر کسی بھی ہراسانی سے بچائے۔