لال سنگھ کا مانڈاچڑیا گھرکادورہ

جموں/جنگلات و ماحولیا ت کے وزیر چودھری لعل سنگھ نے منڈ ا چڑیا گھر میں ایک چلڈرنس پارک، سنیک چیمبر اور کچھوؤں کے تالاب کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اِن سے چڑیا گھر میں تفریحی سہولیات کو فروغ حاصل ہوگا۔ وزیر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ منڈ اچڑیا گھر پروجیکٹ کو ایک شفاف طریقے پر مقررہ مدت کے اندر عملائیں۔کئی محکموں کے اعلیٰ افسران بھی وزیر کے ہمراہ تھے۔لعل سنگھ نے محکمہ وائیلڈ لائف کو ہدایت دی کہ وہ چڑیا گھر کے اندرونی علاقوں سے گھاس پھوس اور دیگر غیر ضروری چیزیں جلد از جلد ہٹائیں۔ انہوں نے پارک میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے اور آبپاشی سہولیات بڑھا نے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔ انہوں نے پارک میں شہتوت اور جامن پودے لگانے کی ہدایت دی تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوںکو پارک کی طرف راغب کیا جاسکے۔بعد میں وزیر نے رام نگر وائیلڈ لائف پناہ گاہ میں ٹرائیل روڑ کا دورہ کیا ۔انہوںنے سکولی بچوں کے لئے خصوصی تفریحی سہولیات قائم کرنے کی ہدایت دی تاکہ وہ سیر و تفریح کے دوران قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوسکے۔