لال بازار میں7قِمارباز گرفتار، 15,160روپے ضبط

سرینگر//  پولیس نے قمار ر بازوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے لال بازار میں7 قمار بازوں کو گرفتار کر کے دائو پر لگائے 15160  روپے ضبط کئے۔ایس ڈی پی او حضرتبل کی نگرانی اور ایس ایچ او لا ل با زارکی زیر قیادت میں پولیس پارٹی نے قمار بازوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر 7جواریوں معراج الدین مندو ساکن نوشہرہ ، شبیر احمدساکن صورہ، اعجاز احمد راتھرساکن نوشہرہ ، توفیق احمد صوفی و بلال احمد نجارساکنان بانڈی پورہ ، محمد رفیق صوفی ساکن صورہ اورشاہد احمد چھوٹا ساکن لال بازار کو گرفتار کرکے دائو پر لگائی گئی رقم  15160 ضبط کر لی۔ ۔ پولیس نے کیس زیر نمبر  04/2018درج کرلیا ہے۔