لالچوک میں گھنٹہ گھر پر پرچم لہرانے کی تقریب

سرینگر//بی جے پی کے سابق رہنما مرلی منوہر جوشی کی جانب سے پہلی بار 30سال قبل سال لالچوک سرینگرمیں ترنگالہرایا گیا۔ سماجی کارکن ساجد یوسف شاہ اور ساحل بشیر بٹ نے درجنوں حامیوں کے ساتھ گھنٹہ گھر کے سامنے یوم جمہوریہ کی ایک منفردتقریب کااہتمام کیا،جس دوران گھنٹہ گھرپر ترنگالہرایاگیا۔قومی ترانے کے دوران گھنٹہ گھر لالچوک کے اوپر قومی پرچم لگانے کے لئے ہائیڈرولک کرین لفٹ کا استعمال کیاگیا۔ تقریب میں کشمیر مارشل آرٹس اکیڈمی کے نوجوان کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔شرکاءنے حب الوطنی کے گیتوں پر رقص کیا جبکہ ہوم گارڈس اوراین سی سی کیڈٹس نے اس تقریب میں شرکت ک اور تقریب کے پُرامن انعقاد کویقینی بنانے کیلئے لالچوک میں پولیس اور نیم فوجی دستے پہرے دے رہے تھے۔خیال رہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر مرلی منوہر جوشی نے1992 میں وادی میں جنگجوئت کے عروج پر لالچوک میں ترنگالہرایا تھا۔جے کے این ایس