لار گاندربل میں کئی مویشی ہلاک

گاندربل///لار گاندربل میں پچھلے چار روز سے منہ اور پاؤں کی بیماری میں مبتلا مویشی ہلاک ہو گئے ہیں۔جن علاقوں میںیہ بیماری پھی گئی ہے اُن میں لار،ریپورہ اور واتل باغ شامل ہے ۔لار کے سابق سرپنج مشتاق احمد شیخ نے بتایا کہ پچھلے چار روز سے پورے لار قصبہ میں مویشی منہ اور پاؤں کی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں،جس کے نتیجے میں ثنااللہ راتھر ساکن ریپورہ ،عبدالغنی میر ساکن لار کی گائیں اورایک بچھڑا مرگیاجبکہ غلام محمد ڈارکے دو مویشی بھی مرگئے۔واتل باغ کے اسداللہ گنائی کی گائے سمیت تین مویشی اس بیماری سے ہلاک ہوگئے ۔ عبدالمجید گنائی ساکن لار کے گائوخانہ میں موجود پانچ بھیڑیں اس بیماری سے ہلاک ہوگئے۔محکمہ پشو پالن کے ڈسٹرکٹ آفیسر گاندربل نے اس ضمن میں کہا کہ وہ بذات خود اپنی ٹیم کے ہمراہ لار میں مویشیوں کے علاج ومعالجہ میں مصروف ہیں۔