لارنو کوکر ناگ میں آگ ،3رہائشی مکانات خاکستر

اننت ناگ//لارنو کوکرناگ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں3رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے ۔دیسو لارنو میں محمد یونس دیدڈ کے رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا ًفاناََ مزید مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔اس بیچ محکمہ فائر سروس عملہ و مقامی لوگوں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران محمد یونس دیدڈ،عبدالغفور دیدڈ اور غلام نبی دیدڈ نامی افراد کے رہائشی مکانات مکمل طور پر خاکستر ہوگئے اور ان میں موجود لاکھوں روپئے کا سازوسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ۔محمد انیس نامی سماجی کارکن نے گورنر انتظامیہ سے متاثرین کے لئے فوری امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ۔