اننت ناگ//لارنوکوکرناگ میں کرنٹ لگنے سے 33سالہ نوجوان جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔ منگل کی صبح نوبگ لارنوکوکرناگ میںسبزار احمد وانی ولد محمد شعبان گھر میں ترسیلی لائن چھو گیا، جس کی وجہ سے اسے زوردار جھٹکا لگااور وہ بیہوش ہوکر گرپڑا۔ اس دوران افراد خانہ نے اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ مذکورہ نوجوان کی میت جب گھر لائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی۔