لائیگرو،طاہراورقیوم پی ڈی پی کے کانسٹیچونسی انچارج نامزد

سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے کچھ حلقوں کیلئے کانسٹی چیونسی انچارجوں کو نامزدکیا ہے۔پارٹی ترجمان طاہرسعید کوکپوارہ کانسٹیچیونسی کاانچارج مقررکیاگیا ہے جبکہ عبدالقیوم بٹ اورعارف لائیگروکو بالترتیب بٹہ مالواورحبہ کدل انتخابی حلقوں کاانچارج نامزدکیاگیا۔پارٹی رہنمائوں نے نامزدکے گئے نئے انچارجوں کو پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے تندہی اورلگن سے کام کرنے پرزوردیا ہے۔