لائف انشورنس کارپوریشن نے نئی بلندیاں چھوئیں

 پہلے پریمیم کے طورپر بجٹ اعداد و شمار /4745کروڑ روپے تک پہنچ گئے
جموں//لائف انشورنس کارپوریشن کاشمالی زون جو کہ دہلی ، راجستھان، ہریانہ ، پنجاب ، ہماچل پردیش او رجموں و کشمیر میں 17ڈویژنوں پر مشتمل ہے، نے 14مارچ  2018تک اپنے کاروبار کی نئی بلندیاں طے کی ہیںاس طرح سے اس ادارے نے فسٹ پریمیم کے طور پر بجٹ اعداد و شمار /4745کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ایم آر کمار زونل منیجر نارتھ زون نے اس موقعہ پر بتایا کہ اس ادارے کو کامیابی کی نئی بلندیوں تک لے جانے کے پس پردہ ایجنٹوں ، ڈیولپمنٹ آفیسروں، ماکیٹنگ اہلکاروںاور زون کی انتظامیہ کی محنت اور لگن و تندہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل آئی سی 16مارچ 2o18سے ایک اور نیا پلان ’’بیمہ شری‘‘شروع کررہی ہے جس سے 8سے 55سال تک کی عمر کے اشخاص فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اور یہ پلان صارفین کو اپنے بچوں کی تعلیم ، شادی اور کاروباری مقاصد کے لئے کافی سود مند ثابت ہوگا۔