قیدیوں کی حالت زار

سرینگر// تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے تہاڑ جیل میں مقید دختران ملّت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو قید تنہائی میں رکھنے اور اُن کو طبی سہولیات فراہم نہ کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہر سطح پر جموں کشمیر کے عوام کو بالعموم اور قیدیوں کو بالخصوص انتقام گیری کا نشانہ بنارہے ہیں۔تہاڑ سے لے کر وادی کی تمام جیلوں میں قیدیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، خاص کر تہاڑ جیل میں مقید آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، ڈاکٹر غلام محمد بٹ، شبیر احمد شاہ، الطاف احمد شاہ، پیر سیف اللہ، ایاز اکبر،راجہ معراج الدین، شاہد الاسلام، نعیم احمد خان، بٹہ کراٹے، سید شاہد یوسف، سید شکیل احمد، ظہور احمد وٹالی، مظفر احمد ڈار، مشتاق احمد لون کنلون، محمد شفیع شاہ، اظہرالاسلام، ظالب حسین لالی، ڈاکٹر وسیم، محمد اسلم وانی، محمود ٹوپی والا، ججرل جیل ہریانہ میں عمر عادل ڈار، بشیر احمد قریشی، غلام محمد خان سوپوری، مشتاق الاسلام، شکیل احمد ٹھوکر، فیروز احمد خان، جے پور جیل میں علی محمد بٹ، لطیف احمد واجہ، مرزا نثار احمد، عبدالغنی گوئی، گجرات جیل میں بشیر احمد بابا، بلال احمد کوٹا، لکھنو سینٹرل جیل میں مفتی سجاد الرحمان کشتواڑ، محمد اختر وانی بانہال سرکاری انتقام گیری کے شکار ہیں۔