قہر انگیز ژالہ باری اور آندھی

بارہمولہ،کپوارہ//ضلع بارہمولہ، کپوارہ اور بڈگام کے کئی علاقوں میں جمعرات کو  قہر انگیز ژالہ باری اور آندھی سے میوہ باغات ،اخروٹ اور دیگر فصلوں کو زبردست تباہی مچائی ۔ بارہمولہ کے پٹن ، پلہالن ،نہال پورہ ،وسن، رفیع باد،ٹنگمرگ ،کنڈی اور ناروائو کے علاوہ دیگر علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی جس نے میوہ باغات ،اخروٹ ،مکئی،دھان کے علاوہ کئی فصلوں کو تباہ کیا ہ۔جس کی وجہ سے کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ قہر انگیز آندھی کی وجہ سے سرینگر مظفر آباد شاہراہ پر کئی جگہوں پر سفیدے اکھڑ گئے جس کے نتیجے میں کئی گھٹوں تک ٹریفک کی آمد رفت میں خلل پڑا جبکہ کئی علاقوں میں بجلی سپلائی بھی متاثر ہوئی ۔ بڈگام کے چک کاوسہ ، کائوسہ خالسہ ، نار بل ، مازہامہ ، بیروہ ، ماگام کے علاوہ درجنوں دیہات میں پہلے گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں اور بارشیں شروع ہوئیں اور پھر شدید ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوا ۔ قہر انگیز ژالہ باری کے نتیجے میں لوگ گھر وں میں سہم کر رہ گئے۔ ژالہ باری کے نتیجے میں فصلیں تباہ ہوئیں ۔ ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر کھڑی فصلوں ،میوہ باغات اور سبزیوںکو نقصان ہوا ۔ کپوارہ کے درجنو ں دیہات میں فصل کٹائی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے تاہم ماور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں زبردست بارشو ںکے ساتھ ہی زبردست ژالہ باری ہوئی جو قریب 7منٹ تک جاری رہی ۔جسکے نتیجے میں ماور کے قلم آ باد ،آ ڈورہ ،درنگسو ،شاہنگری ،ہرل ،مونہ بل اور نو گام میں بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی اور کھڑی فصلو ں کو شدید نقصان پہنچا۔مقامی لوگو ں کے مطابق کھیت اور کھلیانو ں کے ساتھ ساتھ میوہ با غات میں تباہی مچ گئی اور کسان ہاتھ ملتے رہ گئے ۔اس دورانشہر سرینگر میں بھی جمعرات کو بعد دوپہر ہلکے سے درمیانہ درجہ کی بارش ہوئی جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں قدرے بہتری آئی ۔ محکمہ موسمیات نے 15اور 16ستمبر کو وادی کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے ۔