قومی یوم رائے دہندگان

 سرینگر//جموں وکشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی اور لداخ لیگل سروسز اَتھارٹی نے جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس پنکج متھل کی سرپرستی ، ایگزیکٹیو چیئرمین جے اینڈ کے لیگل سروسز اَٹھارٹی جسٹس علی محمد ماگرے اور ایگزیکٹیو چیئرمین لداخ لیگل سروسز اتھارٹی جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر کی رہنمائی میں 12ویں قومی یوم رائے دہندگان کی یاد میں ضلع او رتحصیل سطحوں پر مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا۔جشن منانے کا بنیادی مقصد بالخصوص نئے رائے دہندگان کے اِندراج کی حوصلہ اَفزائی ، سہولیت فراہم کرنا ہے ۔ پروگراموں کا اہتما م اِس برس کے قومی یوم رائے دہندگان کا موضوع ’’ اِنتخابات کو شامل ، قابل رَسائی اور شرکت میں مبنی بنانا‘‘کے مطابق کیا گیا ہے ۔شرکاء کو ووٹنگ کے ذریعے اِنتخابی عمل میں حصہ لینے اور 18برس کی عمر کے نوجوانوں کی شناخت اور اِندراج کرنے کی ضرورت کے بارے میں بیداری پیدا کی گئی۔ڈی ایل ایس اے سرینگر اور اننت ناگ نے اَپنے دائرہ اِختیار میں اِس موضوع پر ویب ناروں کا اہتمام کیا ۔ نورمحمد میر سیکرٹری ڈی ایل ایس اے سرینگر کے ساتھ فہد الملک ایڈوکیٹ اور امت الباسط دیوا ایڈوکیٹ سرینگرمیں مقرر ین جبکہ سیّد مجید الرحمان ایڈوکیٹ اننت ناگ میں ریسورس پرسن تھے۔ڈی ایل ایس اے کپوارہ نے چیف ایجوکیشن افسر ( سی اِی او) کپوارہ کے کلچر ایجوکیشن وِنگ کے تعاون سے ایک ویب نار کا بھی اہتمام کیا۔ڈی ایل ایس اے بھدرواہ نے محکمہ سماجی بہبود کے اِشتراک سے ایک پروگرام کا اِنعقاد کیا ۔ڈی ایل ایس ایز پلوامہ ، شوپیاں، راجوری اور کٹھوعہ نے بھی بیداری پروگرام منعقد کئے جبکہ اِسی طرح کے پروگرام دیگر ڈی ایل ایس ایز نے بھی اَپنے اَپنے دائرہ اِختیار میں منعقد کئے ہیں۔ لداخ یوٹی میں لیہہ اور کرگل کے ڈی ایل ایس اے نے بھی بیداری پروگرام منعقد کر کے قومی یوم رائے دہندگان منایا۔
 

 گاندربل میں ویبنار کا انعقاد

گاندربل//ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نے قومی یوم رائے دہندگان کے موقع پر سیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل تبسم کی ہدایت پر ایک ویبنار کا اِنعقاد کیا۔سیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نے پروگرام کی صدارت کی اور ایڈوکیٹ شیخ عمر کلیدی نوٹ سپیکر تھے۔پروگرام کے دوران ایڈوکیٹ شیخ عمر ان نے اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر برس 25جنوری کو الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کے یوم تاسیس کے موقع پر قومی یوم رائے دہندگان منایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یوم رائے دہندگان منانے کا بنیادی مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں بالخصوص نوجوان رائے دہندگان کو سیاسی عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دینا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یوم رائے دہندگان منانے کا مقصد اندراج کی حوصلہ اَفزائی اورسہولیت فراہم کرنا ہے بالخصوص نوجوان پود کے لئے جو 18 برس کی عمر کو پہنچ چکے ہیں۔اِس دِن کا اِستعمال نئے رائے دہندگان میں اِنتخابی عمل میں حصہ لینے کیلئے بیداری پیدا کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔اِس موقع پر سینٹرل یونیورسٹی کے شعبہ قانون اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول گاندربل کی طالبات نے بھی خطاب کیا۔ویبنار میں پینل وکلاء ، پل ایل ویز، گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول گاندربل کے طلباء اور سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے شعبہ قانون کے طلبا نے حصہ لیا۔