ڈوڈہ// ضلعی انتظامیہ ڈوڈہ نے قومی شاہراہ244 کے لئے حاصل شدہ اراضی کے مالکان میں 8.00 کروڑ معاوضہ کی رقم تقسیم کردی ۔ڈپٹی کمشنر ، وکاس شرما ، جو کلکٹر بھی ہیں ، نے ڈی سی آفس ڈوڈا میں زمین کے مالکان میں رقم تقسیم کی۔تقسیم پروگرام کے دوران بی ڈی سی چیئرپرسن کھلینی، اے سی ڈی ڈوڈہ، تحصیلدار ایچ کیو اے ، سرپنچوں کے علاوہ مستفیدین بھی موجود تھے۔ڈی سی نے پی آر آئی ممبران پر زور دیا کہ وہ وقاری منصوبے پر عملدرآمد میں آسانی پیدا کریں ، اس کے علاوہ دیگر اسٹیک ہولڈرز کو زمین کے معاوضے کی بروقت فراہمی کے لئے ضروری دستاویزات دفتر میں جمع کروانے کی ترغیب دیں۔ڈی سی نے انہیں یقین دہانی بھی کرائی کہ مقامی بے روزگار افراد کو ان کی مہارت سے مشروط اس پروجیکٹ میں ملازمت فراہم کی جائے گی۔
قومی شاہراہ 244 کے لئے اراضی کا حصول
