سرینگر// لیفٹنٹ گورنر کی سربراہی والی حکومت نے قومی شاہراہ کے کئی حصوں پر سڑک کی سر نو سیدھ کیلئے محکمہ جنگلات سے منظوری کا با قاعدہ جائزہ لینے کیلئے پرنسپل سیکریٹری تعمیرات عامہ کی سربراہی میں5رکنی کمیٹی کی تشکیل کو منظوری دی۔ محکمہ عمومی انتظامی کے کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے بدھ کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ اس کمیٹی کی سربراہی پرنسپل سیکریٹری محکمہ تعمیرات عامہ کریںگے جبکہ کمیٹی میں محکمہ جنگلات و ماحولیات کے کمشنر سیکریٹری،پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹس،نوڈل افسر ،ایف سی محکمہ جنگلات اور نیشنل ہائے وے اتھارٹی آف انڈیا کے صوبائی افسر ممبر ہونگے۔ آرڈر میںکہا گیا ہے’’کمیٹی پندرہ روزہ پیش رفت کا جائزہ لے گی تاکہ منصوبے کے لیے جنگلات محکمہ کی منظوری دینے میں رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے اور اسے محکمہ تعمیرات عامہ کے ذریعے پیش کیا جائے۔‘‘