محمد تسکین
بانہال// بھاری بارش اور برف باری کی وجہ سے متعدد لینڈ سلائیڈنگ کے بعد دو دن کی بندش کے بعد پیر کو جموں سرینگر قومی شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک کے لیے گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ شروع کر دی گئی۔270 کلو میٹر طویل شاہراہ، کو ہفتے کی صبح ناشری اور بانہال کے درمیان ایک درجن سے زیادہ مقامات پر ، جن میںرام بن میں مہاڑ، ڈھلواس ،کیفیٹریا موڑ اور ہنگنی بھی شامل ہے۔، پرلینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے اور پتھرگرنے کے بعد ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ “ڈھلواس، مہاڑ،کیفے ٹیریا، نچلانہ، گنگرو، ہنگنی، کشتواڑی پتھر میں سڑک کی سنگل لین اور خراب سطح کے پیش نظر، صبح صرف یک طرفہ ٹریفک کو دوبارہ شروع کیا گیا ۔حکام نے بتایا کہ پنتھیال کے قریب سڑک کا ایک حصہ بھی بہہ گیا ہے۔