رام بن//خراب موسم کے باوجود جموں سری نگر قومی شاہراہ پیر کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھلی رہی۔ٹریفک کنٹرول یونٹ رام بن نے کہا کہ سینکڑوں ہلکی اور بھاری گاڑیاں سری نگر جموں قومی شاہراہ کے دونوں طرف بغیر کسی رکاوٹ کے چلیں۔ٹریفک ایڈوائزری کے تحت بہترموسم اور سڑک کی بہتر حالات کو دیکھ کرہلکی موٹر گاڑیوں کو سری نگر جموں ہائی وے پر دونوں طرف چلنے کی اجازت ہوگی جبکہ بھاری موٹر گاڑیوں (ٹرکوں) کو جمو ں سے کشمیرکی طرف جانے کی اجازت ہوگی۔ٹریفک کنٹرول یونٹ سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کو چھوڑنے سے پہلے ٹریفک کنٹرول یونٹ رام بن سے رابطہ کرے گا۔سیکورٹی فورسز کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنی گاڑیاں قافلے کے خلاف نہ چلائیں تاکہ ہائی وے پر ٹریفک کی بھیڑ سے بچا جا سکے۔صبح سویرے ناشری اور بانہال کے درمیان الگ تھلگ مقامات پر بوندا باندی ہوئی تاہم شاہراہ کے دونوں جانب ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہی۔
قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بلا خلل جاری
