قومی شاہراہ پر مختلف تنگ مقامات پر ٹریفک جام

رام بن// جموں سری نگر قومی شاہراہ پر پیر کو سمرولی میں گاڑیوں کی آمدورفت میں کچھ گھنٹوں کے لئے خلل پڑا اور شاہراہ کے ناشری رام بن اور رام بن بانہال سیکٹر کے درمیان مختلف تنگ مقامات پر ٹریفک جام ہوگیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح گاڑیوں کی ٹریفک میں خلل پڑا ٹھیکیدار کمپنی این ایچ اے آئی نے تعمیراتی مقام سمرولی پر دھماکا کیا جس کی وجہ سے پیر کی صبح گاڑیوں کی ٹریفک چند گھنٹوں کے لیے متاثر ہوئی۔سینکڑوں ہلکی، درمیانے اور بھاری گاڑیاں شاہراہ کے دونوں اطراف پھنسی رہیں جب تک کہ سڑک کو سمرولی میں پتھروں سے صاف نہیں کیا گیا۔بعد از دوپہر چنانی ناشری ،مہاڑ، رام بن، سیری ماروگ پنتھیال اور دیگر مختلف مقامات پر ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔ڈرائیوروں اور مسافروں کی شکایت ہے کہ وہ مختلف تنگ سڑکوں پر وقفوں کے بعد پھنس جاتے ہیں جس کی وجہ سے ادھم پور اور رام بن کے درمیان ٹریفک جام ہوتا ہے۔اس رپورٹ کے درج ہونے تک سینکڑوں لوڈ کیریئر سرینگر کی طرف جا رہے تھے۔