قومی شاہراہ اور رِنگ روڈ پروجیکٹ

 جموں// چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے چار گلیاروں والی جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ اور سرینگر و جموں شہروں کے ارد گرد تعمیر کئے جارہے رنگ روڈ پروجیکٹ کا جائیزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری، پاور ڈیولپمنٹ، ریونیو، پی ڈبلیو ڈی( آر اینڈ بی)، جنگلات و ماحولیات محکموں کے انتظامی سیکرٹریز، ڈویثرنل کمشنر جموں، ڈائریکٹر این ایچ اے ون، ڈپٹی کمشنر رام بن، ریاستی حکومت اور این ایچ اے ون کے اعلیٰ افسران میٹنگ میں موجود تھے جب کہ ڈویثرنل کمشنر کشمیر، ڈپٹی کمشنرز جموں، سانبہ، کٹھوعہ، اودہمپور، سرینگر، اننت ناگ اور پلوامہ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے چار گلیاروں والی قومی شاہراہ کی تعمیر کے سلسلے میں حصول اراضی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔رنگ روڈ پروجیکٹ پر جاری کام کے بارے میں میٹنگ میں بتایا گیا کہ جموں میں85 فیصد اراضی این ایچ اے ون کے سُپرد کی گئی ہے اور باقی ماندہ اراضی کے حصول پر کام جاری ہے جبکہ سرینگر میں اراضی کو این ایچ اے ون کو سونپے کا کام پہلے ہی مکمل کیا ہے۔چیف سیکرٹری نے این ایچ اے ون کو ہدایت دی کہ وہ اراضی مالکان کو اراضی سے متعلق رقومات کی واگذاری یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنروں سے تعاون کریں۔سرینگر سٹی رنگ روڈ پروجیکٹ کی تعمیر کے سلسلے میں278 ہیکٹر اراضی استعمال کی جارہی ہے جبکہ جموں میں342 ہیکٹر اراضی حاصل کی جارہی ہے۔