قومی سلامتی کانفرنس میں اہم گفت و شنید

نئی دہلی //مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو قومی سلامتی کی حکمت عملی کانفرنس کی صدارت کی جس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سہ پہر 3 بجے شروع ہوااور شام تک جاری رہا۔اعلی ذرائع نے بتایا کہ ریاستوں کے تمام ڈائریکٹر جنرلز ، انسپکٹر جنرلز ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور انسپکٹر جنرل کے درجے کے منتخب فیلڈ افسران ، سنٹرل پولیس فورسز کے سربراہان ، انٹیلی جنس ایجنسیوں نے  اس بند کمرے کی کانفرنس میں حصہ لیا۔ان پولیس عہدیداروں کے علاوہ ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول ، انٹیلی جنس بیورو(آئی بی) کے چیف اروند کمار اور آئی بی کے دیگر عہدیدار ، بارڈر گارڈنگ فورسز بی ایس ایف ، آئی ٹی بی پی ،، ای آر پی ایف کے ڈی جی اور ایس ایس بی کے ڈی جی پی بھی موجود تھے۔ ذرائع نے بتایاسیکورٹی ایجنسیوں کے عہدیداروں کے مطابق ، اجلاس کے دوران ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا  اور قومی سلامتی کو درپیش نئے چیلنجز کے پیش نظر حکمت عملی طے کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وادی میں غیر کشمیریوں کی حالیہ انفرادی ہلاکتوں کے تناظر میں کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور ان حملوں کو موثر طریقے سے روکنے کے لیے ممکنہ جوابی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے مزید کہا کہ ملک میں ما ئونواز شورش بھی بحث کا حصہ رہی۔اہم اسٹریٹجک کانفرنس کئی داخلی سلامتی کے چیلنجوں کے درمیان اہمیت حاصل کرتی ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ ان نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کچھ نئی ہدایات مرتب کی جائیں گی ، جن میں سرحد پار جرائم ، منشیات اور بڑے پیمانے پر قومی سلامتی کو خطرات لاحق مسائل شامل ہیں۔جموں و کشمیر کے مسئلے کے علاوہ ، ریاستوں کی جانب سے ان کے متعلقہ علاقوں میں ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجز پر تیار کردہ پریزنٹیشنز پر بھی تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ مرکزی ایجنسیوں کی طرف سے دہشت گردی کی معلومات ، خاص طور پر اس سال اگست میں طالبان کے افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد جو موصول ہوئی ہیں۔