عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//29 ویں جونیئر نیشنل تھنگ تا چیمپین شپ 2023 کا منگل کویہاں پولو گراؤنڈ سرینگر کے ملٹی پرپز انڈور ہال میں آغاز ہوا ۔ اس ایونٹ کو ے اینڈ کے اسپورٹس کونسل نے سپانسر کیا ہے اور تھنگ تا فیڈریشن آف انڈیا کی نگرانی میں جے اینڈ کے تھانگ ٹا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہے ۔
تین روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ملک کے مختلف حصوں سے 25 ٹیموں میں شامل 530 کے قریب شرکاء حصہ لے رہے ہیں ۔ سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی جبکہ سیکرٹری جموں و کشمیر سپورٹس کونسل نزہت گل مہمان خصوصی تھیں ۔ سینئر افسران کے ساتھ ورلڈ تھنگ تا فیڈریشن کے گرینڈ ماسٹر ایچ پریم کمار سنگھ اور تھنگ تا فیڈریشن آف انڈیا کے سیکرٹری ونود شرما کے ساتھ ملک کے دیگر حصوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے دیگر معزز مہمانوں کے ساتھ تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سرمد حفیظ نے کہا کہ یہ ایونٹ اس پالیسی کی توسیع ہے جس میں جموں و کشمیر نے زیادہ سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی ایونٹس کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں لانے کی کوشش کی تھی اور اس ایونٹ کیلئے جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل نے جے اینڈ کے تھانگ ٹا ایسوسی ایشن اور تھانگ ٹا فیڈریشن آف انڈیا کے ساتھ تعاون کیا تھا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سرمد حفیظ نے کہا کہ انتظامیہ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے اور جموں و کشمیر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کر کے ان کے مقاصد پر عمل کرنے میں ان کی مدد کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ۔ سیکرٹری سپورٹس کونسل نزہت گل نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جذبے سے دوسروں کو متاثر کر سکتے ہیں ۔