قومی تغذیہ ہفتہ

سرینگر//سیکرٹری سماجی بہبود ڈاکٹر فاروق احمد لون نے کہا ہے کہ مناسب تغذیہ زندگی کے ہر موڑ پر ضروری ہے اور اس حوالے سے خصوصی طور بچوں کی جانب خاص توجہ مرکوز کی جانی چاہئے۔سیکرٹری موصوف نے ان باتوں کا اظہار سماجی بہبود محکمہ کی جانب سے منائے جانے والے نیشنل نیوٹریشن پروگرام اور ماترو وندھنا سپتاہ کے سلسلے میں ایک تقریب کا افتتاح کرنے کے بعد کیا۔ڈاکٹر لون نے کہا کہ محکمہ پوشن ابھیان کے تحت نیشنل نیوٹریشن پروگرام کا انعقاد کررہا ہے جبکہ تغذیہ کے بارے میں بنیادی جانکاری کو عام کرنے کے لئے پردھام منتری ماترو وندھنا یوجنا کے تحت ماترو وندھنا سپتاہ منایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماترو وندھنا سپتاہ کو منعقد کئے جانے کا مقصد حاملہ خواتین کو حمل کے دوران مناسب غذا استعمال کرنے اور وقت وقت پر ڈاکٹری جانچ کرانے کے بارے میں جانکاری دینا ہے۔ڈاکٹر لون نے کہا کہ ان پروگراموں کو مشن موڈ کے تحت عملایا جانا چاہئے تا کہ ان کے فوائد اصل مستحقین تک پہنچائے جاسکیں۔تقریب کے شرکاء کا استقبال کرتے ہوئے سیکرٹری سماجی بہبود نے کہا کہ ایک ماہ تک چلنے والے ان پروگراموں کے دوران خواتین کو ضروری جانکاری فراہم کی جائے گی۔پروگرام میں آئی سی ڈی ایس کے سٹیٹ مشن ڈائریکٹر ویر جی ہانگلو اور محکمہ کے کئی سنیئر افسران موجود تھے۔